مہاراشٹرا کسانوں کا دو لاکھ روپئے تک زرعی قرض معاف

,

   

٭٭ ممبئی : چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کے دن 2 لاکھ روپئے تک زرعی قرض جو کاشتکاروں کی جانب سے قابل ادا ہے معاف کردیا ہے ۔ جبکہ /30 ستمبر 2019 ء تک ان کی کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ یہ اسکیم مہاراشٹرا جیوتی راؤ پھولے لون معافی اسکیم کہلائے گی ۔ چیف منسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ کاشتکاروں کو بروقت قرض ادا کرنے کیلئے ایک خصوصی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا ۔