ناندیڑ: مہاراشٹرا کے ضلع یوت مال اور ملحقہ علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ اتوار کو محسوس کیا گیا۔ عہدیداروں نے اس کی اطلاع دی ہے۔ ضلع ناندیڑ کے ضلع مجسٹریٹ نے نیشنل سینٹر برائے زلزلہ پیما سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا صبح 8.33 بجے محسوس کیا گیاجبکہ زلزلے کا مرکزیوت مال ضلع کے سادھونگر میں تھا۔