مہاراشٹرا کے سابق وزیر ایکناتھ کھڈسے کی سیاست سے کنارہ کشی

   

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اور قانون ساز کونسل کے ایم ایل اے ایکناتھ کھڈسے نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ اب وہ اب الیکشن نہیں لڑیں گے ۔ قیاس کیا جا ریا ہے کہ وہ جلد ہی اب بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ کیوں کی اس سے ایک ماہ قبل وہ اس بارے میں معلومات دی تھیں۔ تاہم لوک سبھا انتخابات کے پروگرام کی وجہ سے ان کا بی جے پی میں داخلہ روک دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی، انہوں نے آج واضح کیا کہ وہ اب الیکشن نہیں لڑیں گے ۔انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیاروہنی کھڈسے ، جو 2019 میں شمالی مہاراشٹر کے مکتائی نگر اسمبلی حلقہ سے اسمبلی الیکشن ہار گئی تھیں، 2020 میں ایکناتھ کھڈسے کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوگئیں۔ ایکناتھ کھڈسے نے بی جے پی سے 40 سالہ رشتہ توڑ کر شرد پوار کی حمایت کی۔ شرد پوار کے ساتھ ایکناتھ کھڈسے ایک بار پھر مہاراشٹر کی سیاست میں سرگرم ہو گئے تھے ۔ تاہم، انہوں نے اس حقیقت کی وجہ سے بی جے پی میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے کہ انہیں این سی پی میں مستقبل نظر نہیں آرہا ہے ۔