مہاراشٹرا کے سرکاری ملازمین کیلئے پانچ دنوں کا ہفتہ

   

ممبئی ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے چہارشنبہ کوایک اہم اعلان کرتے ہوئے 29 فروری سے حکومت کے افسران اور دیگر ملازمین کیلئے 5 دنوں کے لئے کام کرنے کو لازمی قرار دیا یعنی اب دفاتر پیر سے ہفتہ تک کی بجائے پیر سے جمعہ تک ہی کام کریں گے۔ ریاستی کابینہ کے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کی ۔ یاد رہے کہ مہاراشٹرا میں سرکاری ، نیم سرکاری اور مقامی مجالس میں زائد از 20 لاکھ آفیسرس اور ملازمین ہیں۔