ممبئی ،15اگست(یواین آئی)ممبئی، تھانے ،رائے گڑھ سمیت مہاراشٹرکے کئی اضلاع میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے اورمحکمہ موسمیات نے آئندہ 5-4 دن تک طوفانی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی کے مضافاتی علاقوں کرلا، دہیسیر کاندی ولی، بوری ولی ، ملاڈ ، اندھیری، دبیر ، گور گاؤں اور شہری علاقے قلابہ ،فورٹ ،انٹاپ ہل ،دادر ،پریل ،بھنڈی بازار ،بائیکلہ سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ہے ۔ ممبئی اور ریاست میں گزشتہ دو تین دنوں سے ہلکی سے درمیانی بارش ہو رہی تھی،لیکن تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوچکاہے ۔ جبکہ بعض علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے ، رائے گڑھ ،پالگھر اور دیگر حصوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے مطابق ممبئی میں صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے ۔ اس طرح ریاست میں اگست کے آغاز میں بارش میں کمی دیکھی گئی تھی۔ اب بارشوں نے پھر زور پکڑ لیا ہے ۔ گزشتہ روز بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔