مہاراشٹر کے سیاسی گھمسان کے بیچ شرد پوار کی آج وزیراعظم سے ہوگی ملاقات

,

   

مہاراشٹر میں جاری سیاسی گھمسان کے بیچ ایک اہم خبر آ رہی ہے، این سی پی سربراہ شرد پوار آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق پوار وزیراعظم سے سیاسی صورتحال پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے بلکہ مہاراشٹر کے کسانوں کی مانگ لے کر وزیراعظم سے ملیں گے۔ 

ملی اطلاع کے مطابق وزیراعظم سے پوار کی ملاقات کے بعد ریاست کے سبھی پارٹیوں کے ذمہ داران کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، اور یہ ملاقات شرد پوار کی قیادت میں ہوگی۔ 

آپ کو معلوم ہو کہ مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی اتحادی حکومت بنانے میں مہم زوروں پر ہے، خبر آ رہی ہے کہ ڈسمبر کے پہلے ہفتہ تک یہ حکومت بن جائے گی، اور ادھو ٹھاکرے پورے پانچ سال وزیر اعلیٰ رہیں گے، اور باقی وزرات تینوں پارٹیوں کے درمیان تقسیم کی جاۓ گی۔