ممبئی: مہاراشٹر کے گورنر بی ایس کوشیاری نے تمام سیاسی جماعتوں کی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آج اپنے گجراتی-راجستھانی ریمارک کے لیے معافی مانگ لی ہے۔ گورنر کوشیاری گزشتہ ہفتے اپنی تقریر پر تنازعہ میں الجھ گئے تھے۔ تقریر میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر گجراتیوں اور راجستھانیوں کو مہاراشٹر سے باہر نکال دیا جائے تو ریاست کے پاس پیسہ نہیں بچے گا مہاراشٹر کے گورنر نے کہا تھا کہ اگر گجراتیوں اور راجستھانیوں کو مہاراشٹر بالخصوص ممبئی اور تھانے سے نکال دیا جائے تو یہاں کوئی پیسہ نہیں بچے گا گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایک بیان کے ذریعے ان کے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بیان راج بھون نے جاری کیا ہے