مہاناڈو سے قبل تلگودیشم کے تین ارکان اسمبلی کے انحراف کا اندیشہ

   

حیدرآباد 26 مئی (این ایس ایس) آندھراپردیش میں کورونا وائرس وباء کے درمیان سیاسی تبدیلی کے طور پر تلگودیشم کے تین ارکان اسمبلی اپنی پارٹی کے سالانہ اجتماع مہاناڈو سے قبل انحراف کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں جس کے لئے حکمراں جماعت اپنی حریف کو ایوان میں مسلمہ اپوزیشن جماعت کے موقف سے محروم رکھنے کے منصوبے کو روبہ عمل لارہی ہے۔ رائے پلی کے ستیہ پرساد ، پرچور کے سامبا سیوا راؤبہت جلد جگن موہن ریڈی سے ملاقات کریں گے۔