اسی لئے وزیر اعلی یوگی کا لہجہ بد ل گیا :اکھلیش
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست کی حکمراں جماعت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مہا کمبھ میں کئی سو کروڑ کے کھمبے لگائے گئے ہیں۔ یہ مہا کمبھ بڑی بدعنوانی اور بڑے گھوٹالے کو چھپانے کیلئے منعقد کیا گیا ہے ، اسی لیے وزیر اعلیٰ کی زبان بدل گئی ہے ۔ ترنمول گانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے ’مرتیو کمبھ‘ سے متعلق بیان سے اتفاق کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سپریمو اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کو کہا کہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صحیح ہے ۔ ان کے ریاست سے بھی لوگوں نے جانیں گنوائیں ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگال اور دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو رہی۔ اس کمبھ میں لاپتہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد اور اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ اشنان کیلئے پانی کی کوالٹی ناقص ہونے کی وجہ سے کئی لوگ اشنان کے بعد بیمار ہو گئے ہیں۔ ان کے علاج کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مہا کمبھ میں خواتین کی عزت کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے ۔یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کے جذبات کا فائدہ اٹھا رہی ہے ۔
قومی آلودگی کنٹرول بورڈ نے پانی کے معیار میں خرابی کی اطلاع دی ہے ۔ کئی نالے دریائے گنگا میں گر رہے ہیں۔