مہنت نریندر گری کے کمرے سے ملے تین کروڑ کیش، کروڑوں کے زیورات

   

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشکوک حالت میں موت ہوگئی تھی۔ان کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی تھی۔اس کے بعد معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی گئی تھی۔ اس معاملے میں ان کے شاگرد رہے انند گری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس خودکشی نوٹ میں انھوں نے شاگرد آنند گری، لیٹے ہنومان مندر کے پجاری اَدیا تیواری اور اس کے بیٹے سندیپ تیواری کو اپنی موت کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو سی بی آئی کی ٹیم کے باگھنبری مٹھ پہنچی۔ سی بی آئی کی ٹیم، پولیس اور مجیسٹریٹ کی موجودگی میں مہنت نریندرگری کے سیل کئے گئے کمرے کو کھلا گیا ،اطلاعات کے مطابق مہنت کے کمرے سے 3کروڑ روپے کیش،کروڑوں کے زیورات اور کچھ زمین کے کاغذات، 13کارتوس اور تقریبا 9 کوینٹل دیسی گھی ملا ہے۔مہنت نریندر گری کی موت کے بعد تفتیش میں 3کروڑ روپے سے بھرے بیگ اس پلنگ میں بنے دراز میں پائے گئے تھے۔ جس پر مہنت سوتے تھے۔ اس کمرے کو مہنت کی موت کے چار دن بعد سی بی آئی نے پانچ لوگوں کی موجودگی میں سیل کردیا تھا۔