مہنگائی اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کے لیے گیانواپی مسجد کا مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے: کانگریس لیڈر اجے ماکن

   

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اجے ماکن نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ راہل گاندھی کے صدر بننے کا مسئلہ چنتن شیویر کے 6 مسائل میں شامل نہیں تھا۔ ساتھ ہی گیانواپی مسجد کے تعلق سے اجے ماکن نے کہا کہ ایسے وقت میں مسائل کیوں آرہے ہیں؟ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ سری لنکا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ۔ معاملہ عدالت کے اندر دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی جان بوجھ کر ایسے مسائل اٹھا رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کی توجہ اصل مسئلہ سے ہٹائی جاسکے۔ سابق وزیر خزانہ چدمبرم کے بیٹے کارتی کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپے پر اجے ماکن نے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔