مہنگائی نے غریبوں کا جینا محال کردیا

   

سرمایہ کاروں کو مرکزی حکومت کا تعاون حاصل ، عادل آباد میں ترقیاتی پروگرام سے جوگورامنا کاخطاب
عادل آباد ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں عادل آباد تیز رفتار ترقی کے ذریعہ ایک مثالی عادل آباد ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے عادل آباد مجلس بلدیہ کے محلہ بنگاری گورہ وارڈ نمبر 4 میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ۔ موصوف اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بنگاری گوڑہ کو ایک ترقی یافتہ وارڈ بنانے کی غرض سے سی سی روڈ ، ڈرینج کی تعمیر کے علاوہ رات کی تاریکی کو دور کرنے گلی کوچوں میں برقی لائیٹس کا معقول انتظام کیا جارہا ہے ۔ بنگاری گورہ کے امکنہ جات پر بلدی ٹیکس لازم کرتے ہوئے مکانوں کو باقاعدہ بنایا جائے گا ۔ مسٹر جوگو رامنا اپنے خطاب میں مرکزی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے 8 سالہ دور کے دوران عوامی فلاح و بہبودگی کا کوئی کام انجام نہیں دیا ۔ بلکہ ملک کے سرمایاکاروں کا تعاون کرتے ہوئے روز مرہ استعمال کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے بناء پر غریب اور اوسط درجہ کے ا فراد کی زندگی کو دشوار بنا دیاگیا ۔ تلنگانہ طرز کی اسکیم کو بی جے پی برسر اقتدار ریاستوں میں عمل کرنے سے قاصر ہے ۔ قبل از مسٹر جوگو رامنا صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر ، نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، کمشنر بلدیہ شریمتی شیلجا ٹی آر ایس ریاستی قائد مسٹر یونس اکبانی نے بنگاری گورہ وارڈ نمبر 4 کا تفصیلی پیدل دورہ کیا ۔ مقامی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ بعد ازاں سواری بنگلہ عمارت میناریٹی کمیونٹی ہال عمارت ، کمار سنگم کمیونٹی ہال عمارت تعمیری کام کا جہاں ایک طرف سنگ بنیاد رکھا وہیں بدھ وہار تعمیر کیلئے رسمی طور پر اراضی کی پوجا کی ۔ اس موقع پر ابراہیم ، اسرائیل ، چاند پاشاہ کے علاوہ دیگر مرد خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔