مہوبہ میں بزرگ خاتون سے عصمت دری

   

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں دلت برادری کی ایک بزرگ بیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے میں آیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیش کمار نے بتایا کہ رانی لکشمی بائی نگر مہال میں جگت رانی (55سالہ) اتوار کی صبح اس کے مکان کے سامنے ایک کھنڈر میں برہنہ حالت میں پائی گئی۔ خاتون کے ہاتھ پیر رسی سے بندھے ہوئے تھے اور اس کے منھ میں کپڑا ڈھونسا گیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ کو مہوبہ ضلع ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تقریبا چار گھنٹے تک کی مشقت کے بعد خاتون کی حالت کو قابو میں کرلیا۔وہ اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ متاثرہ کے بیان میں اس کے ساتھ چار افراد کے ذریعہ اجتماعی عصمت ریزی کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاتون کی مخالفت کرنے اور چیخنے چلانے پر ملزمین کی جانب سے ان کے نازک اعضاء میں لال مرچ بھرے جانے کی بات بھی کہی جارہی ہے۔ ایس پی سدھا سنگھ نے ہاسپٹل میں متاثرہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے ملزمین کی جلد گرفتار کے لئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔
پولیس نے خاتون کی شکایت کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا ہے اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔