اندور: پولیس اور آرمی انٹلیجنس برانچ (ملٹری انٹیلی جنس) نے مشکوک سرگرمیوں کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے فوجی چھاؤنی کے علاقے مہو سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں سمیت تین افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔اندور کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ دونوں لڑکیاں مہو کے علاقے گولی پلاوسیہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں لڑکیوں اور ان کے والد سے مشکوک سرگرمیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔