نظام آباد3 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی، صدر نشین اردو اکیڈمی مسٹر طاہر بن حمدان، پردیش کانگریس سکریٹری گڑگو گنگادھر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر مہیش کمار گوڑ صدر پردیش کانگریس کی حیثیت سے پہلی مرتبہ آمد کے موقع پر ان کا بڑے پیمانے پر استقبال کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندلوائی ٹول گیٹ پر ان کا خیر مقدم کیا جائے گا اور یہاں سے سائی بابا مندر لایا جائے گا یہاں پر پوجا کے بعد ریالی کے ذریعے پھولانگ چوراستہ سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ گراؤنڈ پر لایا جائے گا اور یہاں پر جلسے تہنیت کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اس جلسے میں مہیش کمار گوڑ کے علاوہ کانگریس پارٹی آمور کے انچارج دیپاداش منشی ،ریاستی وزراء پونم پربھاکر ،پنگولیٹی سرینواس ریڈی،کنڈہ سریکا، سیتااکا، ٹی ناگیشور راؤ، کومٹ ریڈی ونکٹ ریڈی، گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر، ارکان اسمبلی سدرشن ریڈی، بھوپت ریڈی ایم ایل سیز کے علاوہ دیگر عہددار جلسے میں شرکت کریں گے۔ جلسہ کی کامیابی کے لیے کا نگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے جلسے میں 20 ہزار سے زائد افراد شرکت کرنے کے امکانات ظاہر کیا ْگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے قدیم کلکٹر اور ایم پی ڈی یو آفس کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ لہذا یہیں پر پارکنگ کرنے کی خواہش کی۔