ینگون : میانمار کے حکام نے مشرقی میانمار کی شان ریاست میں آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔میانمار کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کی معلوماتی ٹیم نے یہ اطلاع دی۔رپورٹ میں ہفتے کے روز بتایا گیا کہ ایک خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ، حکام نے 12 جولائی کو جنوبی شان ریاست کے نامسانگ ٹاؤن شپ میں ایک گاڑی کو روکا اور اندر سے ملنے والے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔ضبط کی گئی اشیاء میں 15 آتشیں اسلحہ، 43765 گولیاں، 450 40 ایم ایم گرینیڈ اور 15 میگزین شامل ہیں