نائپیڈو۔16 ؍نومبر ( ایجنسیز )سورش زدہ میانمار میں نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق اتوار کے روز 3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا جس سے اس کے بعد آفٹر شاکس آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اتھلے زلزلے گہرے زلزلوں سے اس لئے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ زمین کی سطح کے قریب آنے پر ان کی زیادہ توانائی نکلتی ہے جس سے زمین زیادہ لرزتی ہے اور عمارتوں کو زیادہ نقصان ہوتا ہے اور جانی نقصان ہوتا ہے۔یہ صورتحال گہرے زلزلوں سے زیادہ سنگین ہوتی ہے کیونکہ ان کی توانائی سطح پر پہنچتے ہی کم ہو جاتی ہے۔