میانمار کے ساتھ فوجی تعلقات بنائے جائیں گے: روس

   

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ میانمار کے ساتھ فوجی تعلقات اور تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ وہ باہمی احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب میانمار کے فوجی جنتا لیڈر مِن آونگ لائنگ ایک سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روسی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ مغربی ممالک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے میانمار کی فوجی قیادت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں جبکہ روس مغربی ممالک کے مقابلے میں میانمار کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔