میانمار کے شہری سمیت تین افراد منشیات کیساتھ گرفتار

   

امپھال: منی پور پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ واقعات میں میانمار کے ایک شہری سمیت تین افراد کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے آج بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے میانمار کے تمو کے رہائشی ہیری کو گرفتار کیا، جو ضلع ٹینگنوپل کے سرحدی قصبے مورہ کے قریب موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے ممنوعہ ادویات (4.4 کلوگرام) کے چار پیکٹ برآمد ہوئے ۔ اسی طرح کے ایک دیگر واقعہ میں منی پور پولیس نے تھاو ڈیوڈ چوتھے اور یولنگ جیفرسن چوتھے نامی دو افراد کو امپھال مغربی ضلع کے نارتھ اے او سی سے 47.6 کلو گرام گانجے کے ساتھ گرفتار کیا۔