حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پر زور دیا کہ میدک آرڈیننس فیاکٹری کو خانگیانے کو روک دیا جائے اور کہاکہ اس سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ وزیر فینانس نے کل وزیر دفاع کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ میدک آرڈیننس فیاکٹری اور ملک میں دوسری آرڈیننس فیاکٹریز کو بھی خانگی بنانے سے گریز کیا جائے۔ ہریش راؤ نے کہاکہ یہ فیاکٹریز ملک کے دفاع میں نہایت اہم رول ادا کرتی ہیں اور انھیں خانگیانے سے ملک کی سلامتی اور ان فیاکٹریز میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کے لئے منفی عواقب نتائج ہوں گے۔
عثمانیہ یونیورسٹی فاؤنڈیشن ڈے تقاریب
حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کی 106 ویں فاؤنڈیشن ڈے تقاریب 24 تا 26 اپریل منعقد ہوں گی۔ اس سلسلہ میں ایک 2k واک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ 26 اپریل کو 10 تا 2 بجے دن فاؤنڈیشن ڈے تقاریب منعقد ہوں گی اور سہ پہر 3 تا 6 بجے شام ٹیگور آڈیٹوریم میں کلچرل پروگرامس Taksh-2023 کا انعقاد ہوگا۔