میدک: بارش کی وجہ آبپاشی ذخائر لبریز

   

میدک : 5 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے تمام بلدی شہروں اور منڈلس میں گزشتہ تین یوم سے بھاری و ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہ جولائی کی بارش سے ہی ضلع کے تمام چھوٹے موٹے تالاب ریزروائر لبریز ہوچکے تھے۔ اب حالیہ بارش کی وجہ تمام تالابوں اور ریزروائر سے وارننگ جاری ہوگئی ہے۔ ضلع میدک اور ضلع کاماریڈی کی سرحدوں پر واقع پوچارم ڈیم کی سطح آب میں بھاری اضافہ ہوچکا ہے۔ بھاری تعداد میں یہاں لوگوں کا اجتماع دیکھا جارہا ہے۔ ضلع کے بڑے تالاب رائن پلی، گھن پور آیاکٹ بھی لبریز ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع بھر میں 4.8 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کوڑی پلی میں 8.6 سنٹی میٹر اور سب سے کم بارش منڈل الہ درگ میں 3.8 سنٹی میٹر بارش حالیہ تین دنوں میں ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس طرح ریگوڑ منڈل میں 7.2 چنشنکرم پیٹ میں 7.0 چیلپچیڑو منڈل میں 7.0، پدا شنکرم پیٹ میں 6.7، کلچرم منڈل میں 6.2، ویلدرتی منڈل میں 5.8، چیگنٹہ میں 5.6، رامائم پیٹ میں 4.8، میدک میں 4.8، حویلی گھن پور میں 4.1 اور ماسائی پیٹ منڈل میں 3.9 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔