حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 3تا5مئی تلنگانہ میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی اور بعض مقامات پر بارش بھی ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.6 ڈگری سلسیس میدک میں درج کیا گیا۔ حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 38.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔