میدک ۔ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک کے نواح میں واقع مقام ماچاورم پر ایک آر ٹی سی بس سرویس اور ٹو وہیلر کے تصادم کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو اپنی کار میں سوار کرتے ہوئے میدک ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ اس وقت کیا جب وہ دھرنا پروگرام میں حصہ لیکر میدک واپس ہو رہی تھیں کہ میدک کے قریب ماچاورم پربس اور بائیک میں تصادم ہوا ۔ دو نوجوان شدید زخمی ہوچکے تھے ۔ انہوں نے ابتداء میں پولیس اور 108 کو مطلع کیا ۔ لیکن 108 کے نہ آنے پر اپنی ہی گاڑی میں زخمیوں کو میدک ایریا ہاسپٹل منتقل کروایا اور خود بعد ازاں میدک رورل پولیس کی گاڑی میں کیمپ دفتر پہونچی ۔