میدک /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی ہند میدک یونٹ کے زیر اہتمام ٹاون کے کرسٹل گارڈنس پر سیرت ایوارڈ تقریب کا شاندار انداز میں انعقاد عمل میں آیا ۔ واضح رہے کہ ایس آئی او اور جی آئی ایس او کے زیر اہتمام قبل ازیں 11 جنوری حضور ﷺ کی حیات مبارکہ سیرت کو ملت کے نوجوانوں طلبہ و طالبات میں اُجاگر کرنے اور بہتر عملی شکل دینے اور اور اللہ اور رسول ﷺ سے محبت اور تعلق کو مزید مضبوط کرنے کی غرض سے مضمون نویسی مقابلے 12 جنوری کو تقریری مقابلے 19 جنوری کو اسلامی کوئز مقابلے منعقد کئے گئے تھے ۔ اور 2 فروری کو اسلامی نمائش کا بھی کرسٹل گارڈن پرانعقاد عمل میں لیا گیا تھا ۔ جس کی ایوارڈس تقریب کا 25 فروری کی شام انعقاد عمل میں آیا ۔ ان مقابلوں میں طلبہ و طالبات سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی تھی ۔ اس 8 ویں سیرت دینی ایوارڈ میں تمام منعقدہ مقابلوں میں انعام اول ، انعام دوم ، انعام سوم کے علاوہ مختلف ترغیبی انعام و ایوارڈ شہر کے مختلف معززین ڈاکٹر شجاع صوفی ، ڈاکٹر شاکرہ ، ڈاکٹر اشوک ، ڈاکٹر عمر خان عکاز ، فرید خان ، ندیم عکاز ، سید عشرت علی صفی ، محمد زبیر الدین ، حمید الدین قمر ، مجید الدین مجیب ، محمد سلیم ، گنگا جمنا تہذیب ، امجد عراف ، سلیمان بابو، محمد فاروق ، محمد فاروق ، سید منیر محی الدین ، محمد خضر و دیگر کے ہاتھوں ایوارڈ عطا کئے گئے ۔