میدک میں نیشنل گرل چائیلڈ ڈے کا انعقاد

   

میدک /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا ۔ ٹاون کے سری سرسوتی کانونٹ ہائی اسکول میں منعقدہ گرل چائیلڈ ڈے میں بحیثیت مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ جج لکشمی شاردا اور سینئیر سیول جج مسٹر چودھری جتیندر ، میدک بار اسوسی ایشن کے صدر مسٹر ایم بالیا ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر جناب شیخ فضل احمد ، ایس کروناکر کے علاوہ دیگر وکلاء کی شرکت ہوئی ۔، سری سرسوتی کانونٹ اسکول کی کرسپانڈنٹ سمترا پربھاکر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ لکشمی شاردا نے کہا کہ عدلیہ خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر طالبات کو چند متاثر کن باتیں بتائیں اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔ بار اسوسی ایشن کے صدر ایم بالیا اور ممبر کروناکر نے وکیل بننے کیلئے انتخاب کے کورسیس معاشرے میں وکیل کی اہمیت اور ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے کام کے بارے میں واضح کیا ۔ ایک اور پروگرام ممبوجی پلی میدک کے گیتا ہائی اسکول میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایس پی ضلع روہنی پریہ درشنی ، ایڈیشنل کلکٹر پریتما سنگھ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سے پروگرامس ترتیب دئے ہیں ۔ پریتما سنگھ نے کہا کہ لڑکیاں اپنے حوصلے بلند رکھیں ہمت رکھیں کبھی پست نہ ہوں ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر آفیسر پریماجی ، ڈی ای او رمیش کمار ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر چندو نائیک ، ایم ای او نیلاکنٹم پرنسپل گیتا ہائی اسکول محترمہ مادھوی بھی شریک تھیں۔