حیدرآباد۔‘ 12 ستمبر : میدک کے شنکرام پیٹ منڈل میں عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے والے چیتا کو بالآخر پکڑ لیا گیا ۔ رات کے وقت اس کی گشت کی وجہ سے عوام خوفزدہ تھے ۔ اس نے یہاں مویشی بھی شکار کئے تھے ۔ یہاں ایک پنجرہ حکام نے نصب کیا تھا جس میں چیتا پکڑا گیا جس پر عوام نے چین کی سانس لی ہے ۔