غیر مجاز کاروبار کو روکنا اہم مقصد، ایم ایل سی سبھاش ریڈی کے ہاتھوں افتتاح
میدک۔/30جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں محکمہ مائیننگ کارپوریشن کی جانب سے ریت کے ڈپو کا قیام عمل میں آیا۔ ٹاؤن کے وارڈ نمبر ایک تارک راما نگر ہاوزنگ بورڈ کے قریب قائم کردہ اس ریت پو کا افتتاح صدر نشین منرل کارپوریشن تلنگانہ ایم ایل سی سبھاش ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب میں ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی، ایم پی میدک مسٹرکے پربھاکر ریڈی، صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملیکارجن گوڑ بھی شریک تھے۔ ایم ایل سی سبھاش ریڈی نے کہا کہ اس ڈپو کے قیام کا مقصد غیر مجاز ریت کے کاروبار کو روکنا ہے۔ یہاں پر عام و خاص اپنی ضرورت کے مطابق تعمیرات کیلئے آن لائن بکنگ کرواتے ہوئے ریت حاصل کرسکتے ہیں۔ مسٹر ایس سبھاش ریڈی نے بتایا کہ ریاست میں ٹی آر ایس کی حکومت کے قیام کے بعد سے ریت کے کاروبار سے حکومت کو 2600 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی ٹن 1200 روپئے ریت یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کیوبک میٹر ریت کی گنجائش رکھی جاسکتی ہے۔ جبکہ سردست 15ہزار کیوبک میٹر ریت کا اسٹاک یہاں موجود ہے۔ ریت کے حصول کیلئے ویب سائٹ sand.telangana.gov.in قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر جنرل منیجر اسٹیٹ مائیننگ کارپوریشن شریمتی دیپتی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ضلع میدک مائننگ کارپوریشن مسٹر جئے راج، وائس چیرمین ضلع پریشد لاوانیا ریڈی، وائس چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک و دیگر قائدین مسرز کرشنا ریڈی، وینکٹ رمنا، گنگادھر ، کرشنا گوڑ، سید صادق، سید عمر محی الدین و چندرا کلا، بٹی سلوچنا، جلہ گائتری، گائتری ملک، کمشنر بلدیہ مسٹر سمیا بھی موجود تھے۔