میراڈونا کی حرکتوں سے بیٹیاں پریشان

   

Ferty9 Clinic

پیرس۔ کئی مرتبہ نشے میں میراڈونا نے اپنے خاندان کو شرمسار بھی کیا ہے۔ ایک پارٹی میں تو سابق گرل فرینڈ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے وہ برہنہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنی پینٹ اُتاردی تھی جس کا ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی فیملی کا سر شرم سے جھک گیا تھا۔ اس نشے کی وجہ سے دونوں بیٹیوں نے ہی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ بنایا۔دنیا کے قدآور فٹ بالر ڈیئیوگو ماراڈونا اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے تنازعہ میں رہتے ہیں۔ اس مرتبہ وہ اپنی بیٹیوں کی وجہ سے چرچہ میں ہیں۔ دراصل میراڈونا کی دونوں بیٹیاں جیانینا اور ڈالما ان کے نشے سے پریشان ہیں اور نشے میں میراڈونا کی حرکتوں کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کوکئی مرتبہ عوامی جگہ پر شرمسار بھی ہونا پڑا جس کی وجہ سے جیانینا اور ڈالما انہیں کورٹ میں گھسیٹنے کی تیاری کررہی ہے۔میراڈونا کو شراب کی بری طرح سے لت ہے۔ کئی مرتبہ تو وہ عوامی جگہ پر سگریٹ اور شراب پیتے ہوئے بھی نظر آچکے ہیں۔ جیانینا نے مینچیسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائکر سرگیوں ایگوایرو سے شادی کی تھی۔ حالانکہ 31 سال کی جیانینا اور سرگیو کا رشتہ زیادہ دن تک نہیں چلا اور دونوں 2012 میں الگ ہوگئے۔ جیانینا اور ڈالما والد کے نشے کو چھڑوانے کیلئے ایسا قدم اٹھا رہی ہیں۔ جیانینا نے ارجنٹینا کے ایک ٹی وی چیانل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی لمبی عمر چاہتی ہیں۔ جیانینا نے کہا کہ وہ اس حد تک پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں اپنے والد کو ایکسپوز نہیں کرنا ہے وہ ایسا صرف جج کے سامنے ہی کریں گی جو پوری طرح سے عدالتی ہوگا۔