حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے کہا کہ انہوں نے ریونت ریڈی کی شخصی طور پر توہین کرتے ہوئے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ریونت ریڈی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے کہا کہ انہوں نے سیاسی طور پر بیان دیا تھا جس میں ریونت ریڈی کی توہین شامل نہیں ہے، میں نے اپنے بیان میں ریونت ریڈی کا نام تک نہیں لیا بلکہ کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں کانگریس اور بی آر ایس ملکر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی نے آنکھوں میں آنسو لاتے ہوئے میرے خلاف تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ ریونت ریڈی کا کوئی تقابل نہیں ہے، وہ زمانہ طالب علمی سے عوامی مسائل پر جدوجہد کرتے ہیں جبکہ ریونت ریڈی نوٹ برائے ووٹ معاملہ میں جیل جاچکے ہیں۔ ہم دونوں میں کوئی تقابل نہیں ہے۔ راجندر نے کہا کہ انہوں نے منوگوڑ ضمنی چناؤ میں بی آر ایس کی جانب سے کانگریس کو 25 کروڑ روپئے دیئے جانے کی بات کہی تھی۔ ر