حیدرآباد ، 12 جنوری (پریس نوٹ) میریڈین اسکول نے اپنا اسپورٹس ڈے یہاں گچی باؤلی اتھلیٹک اسٹیڈیم میں منایا۔ اس ایونٹ کا مقصد نہ صرف اسٹوڈنٹس میں کھیل کا جذبہ پیدا کرنا بلکہ اسکول کے قیام کے 25 ویں سال کی خوشی منانا بھی ہے۔ اسکول کیلئے یہ بہت فخر اور اہمیت کا موقع رہا جسے تفریحی اور انوکھے انداز میں منایا گیا۔ سارا میدان میریڈین اسکول کی تمام تینوں برانچس بنجارہ ہلز، مادھاپور اور کوکٹ پلی کے زائد از 5,000 اسٹوڈنٹس کی موجودگی سے چمک اٹھا ۔اس میگا ایونٹ پر مہمان خصوصی میں بھی انفرادیت رہی جیسا کہ انسان نما روبوٹ ’مسٹر مترا‘ کی موجودگی نے سارے طلبہ اور اُن کے والدین و سرپرستوں کو بڑی دلچسپی کا موقع فراہم کیا۔ میریڈین کی فخریہ پیرنٹ مسز رومانہ سنہا (مسز یونیورس سکسیسفل 2018ء کی انعام یافتہ) کو اعزازی مہمان رہیں۔ ایونٹ کی صدارت بوٹا گروپس کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر بوٹا نیل کانت نے کی اور دو نوجوان ڈائریکٹرز مسٹر پراتول بوٹا اور مسٹر اموگھ بوٹا، ڈاکٹر ڈی اوشا ریڈی (سی ای او ، پرنسپل میریڈین اسکول کوکٹ پلی) اور مسٹر پربھاکر راؤ اسپیشل چیف سکریٹری، حکومت تلنگانہ بھی مہمانوں کے طور پر شریک ہوئے۔ اس تقریب میں تمام تینوں اسکول برانچس کے وائس پرنسپلس، ہیڈ مسٹریسیس، انچارجس نیز والدین و سرپرست نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر اوشا ریڈی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مختلف ایوارڈ جیتنے والوں کی ستائش کی اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ فیکلٹی کی کوششوں کو سراہا۔ اسپورٹس کیپٹن کی جانب سے ہدیہ تشکر پیش کرنے کے بعد قومی ترانہ گاتے ہوئے ایونٹ کا اختتام عمل میں لایا گیا۔