ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اروشی راٹیلا نے کہا کہ ان کے برتھ ڈے یعنی یوم پیدائش پر سارے ملک میں تعطیل کا اعلان کیا جانا چاہئے۔ اروشی راٹیلا 25 فروری کو 26 سال کی ہوگئی ہیں۔انہوں نے سوشیل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ سالگرہ کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ میری پیدائش کے دن تعطیل ہونا چاہئے۔ ان تصویر کو سوشیل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 2015 ء میں راٹیلا نے مس یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔
راٹیلا25 فروری 1994 ء میں ہریدوار میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے مختلف فلموں میں کام کیا ہے جن میں پاگل پنتی، سنگھ صاحب دی گریٹ، گریٹ گرانڈ مستی وغیرہ شامل ہیں۔