لاہو۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے دانش کنیریا سے متعلق جو کچھ بھی کہا اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے لہٰذا اس پر تبصرے سے قاصر ہیں لیکن جب وہ خود پاکستانی ٹیم میں آئے تو غیر مسلم ہونے کے باوجود ان کو کبھی بدسلوکی جیسے مسائل درپیش نہیں رہے۔ یاد رہے کہ محمد یوسف بھی ماضی میں عیسائیت کے پیروکار تھے جنہوں نے بعد میں اسلام قبول کرلیا ۔ پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں شامل محمد یوسف نے مزید کہا کہان کے محلے دار مسلمان تھے جن کے گھروں میں آنا جانا معمول تھا۔ سابق اسپنر اقبال قاسم اور اوپنر محسن خان نے کہا ہے کہ اگر دانش کنیریا کے ساتھ بدسلوکی ہوئی تو یہ درست طرز عمل نہیں تھا۔یادرہے کہ کنیریا کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امیتیازی سلوک کی خبر سامنے آئی ہے۔