2.5 کیلومیٹر طویل منفرد کیبل برج تعمیر کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد 8 فروری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پرانے شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل میر عالم ٹینک کو خوبصورت سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے جائزہ لیا ۔ میر عالم تالاب پر تعمیر کیے جانے والے کیبل برج کے کاموں کیلئے عہدیداروں کو چند تجاویز اور مشورے دیتے ہوئے آئندہ 90 دن میں برج کا ڈی پی آر تیار کرنے اور 30 ماہ میں برج کی تعمیر کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی ، محکمہ بلدی نظم و نسق کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور ، جی ایچ ایم سی کمشنر المبرتی ، موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ لمٹیڈ جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر گوتمی چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی ، حکومت کے مشیر سرینواس راجو و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ گریٹر حیدرآباد کی ترقی بالخصوص پرانے شہر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ میر عالم تالاب پر کیبل برج شہر میں موجود تمام برجس میں سب سے خوبصورت ہونا چاہئے ۔ عہدیداروں نے میر عالم جھیل پر تقریبا 2.5 کیلو میٹر طویل برج کی تعمیر کیلئے چیف منسٹر کو تین تجاویز کو پیش کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے ان کا جائزہ لینے کے بعد کئی تبدیلیوں کے مشورے دینے اور آئندہ دو دن میں مزید نئی معلومات پر تازہ رپورٹ پیش کرنے کی حکام کو ہدایت دی ۔ پرانے شہر میں زو پارک کے قریب میر عالم ٹینک کو ترقی دینے چیف منسٹر نے مختلف ڈیزائن کا جائزہ لیا اور بین الاقوامی طرز کا کیبل برج تعمیر کرنے کی حکمت عملی بنانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کی ہدایت پر میر عالم جھیل پر ایک کیبل سسپنشن برج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ حکومت کی جانب سے HMDA کو تمام منظوریاں دی گئی ہیں ۔ کیبل برج کے ساتھ تالاب کے اطراف بڑا پارک تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔ تاہم اطلاع ہے کہ حکومت پی پی پی ماڈل کے تحت بھاری اخراجات کے ساتھ عالمی پہچان پانے کیبل برج کو مختلف خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے ۔ کیبل برج پر آرائشی جگمگاتی لائیٹنگ ، ویو پوائنٹس ، تالاب میں میوزیکل فوارے ، ثقافت اور ورثے کی عکاسی کرنے والے نشانیوں کا قیام ، سیاحتی مقامات پر عالیشان ہوٹلوں کی تعمیر ، پارکس ، تالاب کے اطراف سبزہ زار کھیل کود کو فروغ دینے کے اقدامات کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ چار لین پر مشتمل 2.5 کلو میٹر طویل اور 16.5 میٹر چوڑائی والا کیبل سسپنشن برج تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ 2