حیدرآباد : /14 ستمبر (سیاست نیوز) میر عالم فلٹرس علاقہ میں /7 ستمبر کو پیش آئے سید دستگیر کے قتل کیس میں ملوث 3 افراد بشمول مقتول کے برادر نسبتی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق سید دستگیر کی 10 سال قبل سیدہ بیگم سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی گھریلو جھگڑے چل رہے تھے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے برادر نسبتی سید الیاس الدین عرف الیاس قادری جو خواجہ پہاڑی تاڑبن میں کرانہ کی دوکان چلاتا ہے نے اپنے بہنوائی کو سابق میں انتباہ دیا تھا ۔ حالت نشہ میں بیوی اور بچوں سے جھگڑے سے باز نہ آنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سید دستگیر کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر سید الیاس الدین نے اپنے دو ساتھیوں 22 سالہ عبدالرزاق اور 31 سالہ حسن بن حمود عرف چاوش کی مدد سے دستگیر کو آٹو میں میرعالم واٹر فلٹر بیڈ منتقل کیا گیا جہاں پر اُس پر مذکورہ ملزمین نے چاقو اور خنجروں سے مسلسل وار کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی برسرموقع موت واقع ہوگئی تھی ۔ بہادر پورہ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے قتل میں استعمال کئے گئے چاقو اور آٹو کو بھی ضبط کرلیا ۔ ب