میر عالم ٹینک میں خوبصورت فواروں کی تنصیب

,

   

بچوں کیلئے کھیل کود اور نوجوانوںکیلئے خصوصی جم کا اضافہ ، جی ایچ ایم سی کا 2.9 کروڑ مالیتی منصوبہ

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) میر عالم ٹینک کی سیر کرنے والے سیاح بہت جلد مزید پرکشش و خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے 2.90 کروڑ روپئے کے مصارف سے اس تفریحی مقام پر موسیقی ریز آبی فوارے لگانے کا منصوبہ نایا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے میر عالم تالاب کے چنتل میٹ علاقہ کی سمت 6 ایکر اراضی پر وسیع و عریض پارک فروغ دیا ہے۔ چیف سیکریٹری ایس کے جوشی نے اس سال کے اوائل میں اس کا آغاز کیا تھا۔ املی بن پارک کے بعد میر عالم پارک، چارمینار زون دوسرا سب سے بڑا پارک ہے جہاں سیاحوں بالخصوص بچوں کی دلچسپی کی گئی ساز و سامان ہیں۔ 2.91 کروڑ روپئے کے مصارف سے فروغ دیئے گئے اس پارک میں بچوں کیلئے جم اور کھیل کود کے علاقے کے علاوہ پانی کے فوارے، سائنس پارک، مجسمے اور دیگر سہولتیں ہیں۔ اس پارک میں انتہائی خوبصورت سبزہ زار پانی کے فوارے، رنگ برنگی تصاویر وغیرہ بھی موجود ہیں۔ دیواروں پر دکنی طرز کی تصاویر نظام دور کے فن مصوری کی جھلک پیش کرتے ہیں۔