نظام آ باد-7؍ فبروری (ذریعہ ای میل) سکریٹری بار کونسل آف دی اسٹیٹ آف تلنگانہ نے جناب میر محمد علی سراج کا نام ریاست تلنگانہ کے وکلا کی فہرست میں اندراج کیاہے۔ ان کا رول نمبر 4704 مورخہ 28 ڈسمبر 2024 ہے۔قبل ازیں جناب میر محمد علی سراج پرسنل اسسٹنٹ اور سینیر سپرنٹنڈ نٹ جوڈیشیل ڈپارٹمنٹ کے علاوہ اسپیشل جو ڈیشیل مجسٹریٹ ریلویز نظام آباد رہ چکے ہیں۔ سید احمد بخاری سکریٹری ایجوکیشن فاونڈیشن حیدرآباد نے بتایاکہ جناب سراج ایک دیانتدار فرض شناس آفیسر رہے ھیں، انھوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے بی ایس سی اور ایل ایل بی کیا تھا۔ جناب سید احمد بخاری اور حا فظ جمیل احمد خان وائس پرنسپل ٹمریز بودھن نے جناب میر محمد علی سراج کا نام وکلا کی فہرست شامل ہونے پر گلپوشی کرتے ھوئے انھیں تہنیت پیش کی۔ ساتھ ہی جناب خواجہ معین الدین ریاستی اعزازی صدر ٹی ایس میسا وصدر ایم آر پی ایف ضلع نظام آ باد جناب ایم اے حمید کیرئیر کونسلر روز نامہ سیاست حیدرآباد جونیر و سینئر وکلا مسرز سداشیو ایم وی نا گیشور راؤ، اے نرسنگامیشور راؤ ،ایم اے احد، مرزا الیاس احمد بیگ و دیگر وکلا نے بھی ایڈوکیٹ الحاج میر محمد علی سراج کو مبارکباد دی۔