کراچی ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کا فیصلہ گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور پر ہوا تھا۔ سنگاپور میں اے سی سی کے اجلاس میں فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اب تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں جائیں۔ میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے ہندوستانی بورڈ نے مکمل تعاون کیا۔ روٹیشن پالیسی پرایشیا کپ پاکستان کو مختص کیا گیا ہے۔ 2018 میں ہندوستان نے میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی تھی۔ ہندوستانی عہدیداروں کے مطابق ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے حکومت کی اجازت ملی تو پاکستان میں کھیلیں گے۔