بیونس آئرس ۔ لیونل میسی نے اپنے کیرئیرکا 800 واں گول اسکورکیا جب ارجنٹینا نے دسمبر میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جنوبی امریکی ٹیم کے پہلے میچ میں پاناما کو 2-0 سے شکست دی۔ مقابلے میں حاوی ہونے کے باوجود ارجنٹینا کو برتری حاصل کرنے میں 78 ویں منٹ تک کا وقت لگا کیونکہ تھیاگو الماڈا نے میسی کی 30 گز کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ ارجنٹینا کے کپتان میسی نے دائیں کونے میں فری کِک کے فائدہ سے برتری دگنی کی۔ یہ میچ بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں ایک پرجشن ماحول کے درمیان کھیلا گیا جب 80,000 سے زیادہ شائقین نے اپنے ورلڈکپ کے ہیروز پر خوشی کا اظہار کیا۔