میشو منفرد e کامرس پلیٹ فارم سے 6 لاکھ سیلرس مربوط

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : میشو جو کہ ہندوستان کی تیزی سے ابھرنے والی انٹرنیٹ کامرس کمپنی ہے ۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر 6 لاکھ سیلر رجسٹریشنس کا نشانہ عبور کیا ہے ۔ اپریل 2021 سے 7x اضافہ کا یہ ایک ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔ چھوٹے کاروباروں کی بڑی تعداد نے گذشتہ برس میشو سے مربوط ہوئی ، اس کے نتیجہ میں کمپنی کی صنعت پہلا قدم جیسے کہ صفر کمیشن اور صفر جرمانہ پورا کیا ۔ ان سیلرس کا تقریبا نصف صرف میشو پرآپریٹ کرتا ہے ۔ چھوٹے اور متوسط کاروباروں کے لیے ملک میں یہ ایک پسند کا e کامرس پلیٹ فارم ہے ۔ لکشمی نارائن سوامی ناتھن ، سی ایکس او ، سپلائی کروتھ ، میشو نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ایسے پلیٹ فارم کی تعمیر کررہے ہیں جو کہ MSMEs کے لیے ترقی اور منافع کی اعلیٰ شرحوں کو ترتیب دے سکے ۔۔