ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روزآٹھ اکتوبر کو نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔اس امر کا باضابطہ اعلان یکم اکتوبر کو کیا گیا ہے۔اس سے پہلے ہی اس مبارک دن کے حوالے سے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا تھا مگر اس کی تصدیق گذشتہ روز کی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عام تعطیل کا ہیومن ریسورس کے وفاقی ادارے کی طرف سے باقاعدہ طور پر سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز مورخہ 12 اکتوبر دفاتر میں کام ہوگا۔وفاقی ادارے نے اس سلسلے میں صدر امارات شیخ محمد بن زاید النہیان اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور امارات کی سپریم کونسل کے ارکان کو مبارکبا دی ہے۔ امارات کے عوام اور تمام عرب اقوام کے علاوہ مسلمان اقوام کو بھی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔واضح رہے متحدہ امارات میں امارات کے قومی دن کے حوالے سے یکم اور دو دسمبر کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا، قومی دن 1971 کے اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب امارات کا اتحاد عمل میں آیا تھا۔