حیدرآباد : /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں میلاد جلوس کے دوران شرانگیزی کرتے ہوئے حالات کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کلثوم پورہ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے 6 افراد کی نشاندہی کرلی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 6 افراد کو پولیس کلثوم پورہ نے گرفتار کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر پولیس کلثوم پورہ اشوک کمار نے بتایا کہ خاطیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔ تاہم انہوں نے مقدمہ کی تفصیل نہیں بتائی ۔ یاد رہے کہ کل میلاد جلوس کے دوران اشتعال انگیزی کی گئی اور جلوس کا مبینہ طور پر راستہ روکتے ہوئے نعرہ بازی کی گئی تھی ۔ ایک ہوٹل سے نکل کر شرپسند عناصر نے علاقہ میں جے شری رام کے نعرہ لگائے اور حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی ۔ شہر کی پرامن فضاء کو بگاڑنے کی اس کوشش کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع