مٹ پلی۔/5 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میناریٹی کمیشن چیرمین طارق انصاری سے اقلیتی قائدین مٹ پلی احمد شہاب الدین، محمد عاصم الدین احمد ( انجینئر ) محمد عارف ، مرزا فضل بیگ ( جگتیال ) نے تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے مٹ پلی ڈیویژن کے موضع ویلولہ مسجد کی وقف اراضی کا تحفظ و میڈپلی مسجد اراضی مسئلہ کی یکسوئی کیلئے تعاون کی خواہش کی ۔ جس پر میناریٹی کمیشن چیرمین طارق انصاری نے ممکنہ تعاون پیش کئے جانے کا خیال پیش کیا۔