میونسپل کارپوریشن ورنگل کے مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری

   

ورنگل۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے 2026-27 مالی سال کے لیے 1040.58 کروڑ روپے کے تخمینہ بجٹ کو میئر گنڈو سدھارانی کی صدارت میں آج انتظامی کونسل نے منظوری دے دی۔بلدیہ کے اکاؤنٹس افسر شیوا لنگم نے بجٹ کے تخمینے کا اعلان کیا۔ اس بجٹ میں تقریباً 349.19 کروڑ روپے عام ٹیکسوں سے، 685.20 کروڑ روپے مختلف گرانٹس کے ذریعے، اور 620 کروڑ روپئے جمع شدہ رقم و ایڈوانسز کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ہنمکنڈہ ضلع کلکٹرو GHMC انچارج کمشنر چاہت باجپائی ، ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود، کارپوریٹرز اور بلدیہ کے دیگر افسران اس تقریب میں موجود تھے۔