نیویارک : میٹا کمپنی نے صیہونیوں کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹیں ہٹانے کی پالیسی کو بڑھا دیا۔ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور سروسز کی مالک کمپنی میٹا نے نفرت انگیز تقریر کی پالیسی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔اس توسیع کے تحت صیہونیوں کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹس کو ہٹایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی یہودیوں اور اسرائیلیوں کو صیہونی قرار دینے سے روکنے کے لیے بنائی گئی ہے۔میٹا نے جائز سیاسی مباحثوں اور نقصان دہ بیان بازی کے درمیان فرق کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔