میٹرو ٹرین پراجکٹ میں مرکز رکاوٹ نہیں ہے: کشن ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ میٹرو ٹرین کے توسیعی منصوبہ میں مرکز نے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی ۔ کشن ریڈی نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات کرکے تلنگانہ ہائے وے پراجکٹس پر بات کی۔ انہوں نے ریاست کے مختلف علاقوں کو جوڑنے ہائی ویز کی تعمیر پر زور دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ہائی ویز کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ آزادی کے بعد 2015 تک ریاست میں قومی شاہراہیں 2500 کیلو میٹر تھیں اور گزشتہ ایک دہے میں 5000 کیلو میٹر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگر یس کو بی جے پی پر تنقید کی عادت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزتلنگانہ پراجکٹس میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ 1