واشنگٹن ۔3مئی(سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکریٹری کیلی میکن نے اعلان کیا ہے کہ میں صحافیوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیلی میکن نے پہلی پریس کانفرنس کی۔وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی پریس کانفرنس سامنے آئی ہے۔وائٹ ہاوس میں11 مارچ 2019ء کے بعد یہ پہلی بار پریس کانفرنسکی گئی ہے۔اس سے پہلے سارہ سینڈرز پریس سیکریٹری رہی ہیں، ان کی جانشین اسٹیفنی گریشم نے اپنے 9 ماہ کے پورے دور میں کبھی بھی کوئی پریس کانفرنس کو مخطاب نہیں کیا۔سابق امریکی صدور کے دور میں روزانہ کی پریس تفصیلات کی جگہ ٹرمپ دور میں ایک سال سے زائد عرصے تک خالی پڑی رہی۔