میڈیسن و انجینئرنگ کا تمثیلی امتحان گھر سے لکھنے کی سہولت

   

حیدرآباد ۔ /18 مارچ (سیاست نیوز) ایمسیٹ ، نیٹ ، جے ای ای اور اے آئی ایم ایس جیسے مسابقتی امتحانات لکھنے کے خواہشمند طلباء اس وقت کورونا وائرس کی وباء سے پریشان ہیں تاہم ان کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ وہ گھر سے ہی آن لائن ان امتحانات کی مشق کرسکتے ہیں ۔ ان امتحانات کی تیاری کا بہترین طریقہ گھر پر ہی رہ کر کیا جاسکتا ہے ۔ روزنامہ سیاست اور ای پریکشا نے طلباء کیلئے آن لائن تمثیلی کامن انٹرنس ٹسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس لئے پانچ فری تمثیلی ٹسٹ حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ تمثیلی ٹسٹ لکھنے کیلئے آن لائن لرننگ اینڈ اسسمنٹ ٹول کی ضرورت ہوگی جس کی قیمت دو ہزار روپئے ہے تاہم طلباء کی سہولت کیلئے اب وہ 999 روپئے میں دستیاب ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9392375756 / 8885003553 یا 9393876978 پر ربط کریں ۔