میکرون کا دورۂ بغداد ، عراق کی خود مختاری اہم موضوع

   

بغداد۔فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کا عراق کا پہلا سرکاری دورہ کرنے سب کی توجہ کا مرکز ہے جہاں انہیں امید ہے کہ امریکہ اور ایران کیدرمیان کشیدگی اور حالیہ تناؤ کے باوجود بغداد کو اپنی خودمختاری کا اعادہ کرنے میں مدد ملے گی۔بحران سے متاثر لبنان کے دارالحکومت بیروت کے دو روزہ سفر سییہاں پہنچنے والے میکرون مئی میں وزیر اعظم مصطفی الکدھیمی کے اقتدار میں آنے کے بعد عراق کا دورہ کرنے والے سب سے اہم رہنما ہیں۔یاد رہے کہ منگل کی شام تک اس سفر کا عوامی طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ پیرس اور بغداد میں عہدیداروں نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر انتظامات پر سخت خاموشی اختیار کی تھی۔بیروت دورے کے دوران اپنی آخری رات کو میکرون نے اعلان کیا کہ وہ عراق کی خودمختاری کے عمل کی حمایت کے لئے اقوام متحدہ کے شانہ بشانہ ایک پہل کرنے کے لئے بغداد جارہے ہیں۔عراق کی خودمختاری کے لئے جدوجہد ضروری ہے ، یہ بیان میکرون نے لبنان روانگی سے قبل صحافیوں کو دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عراقی عوام جنہوں نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا۔