نئی دہلی 4 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہند کے محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت کی جانب سے میک ان انڈیا اشیا کو فروغ دینے اپنی شرائط میں تبدیلی کے بعد حکومت کے 25 ہزار کروڑ روپئے کے ٹنڈرس یا تو منسوخ کردئے گئے یا ان میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ۔ ان میں پانچ ہزار کروڑ کے ٹنڈرس ٹرین کے کوچس حاصل کرنے سے متعلق تھے جنہیں بعد میں منسوخ کردیا گیا ہے ۔