حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں شامل کیا گیا ۔ حال میں انہیں پدما وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا اور اب ان کا نام گینز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا۔ انہوں نے 156 فلموں میں کام کیا۔ گینز بک کے نمائندوں اور بالی ووڈ ادکار عامر خان نے میگا اسٹار کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر چرنجیوی نے کہا کہ میرے دوست عامر خان نے صرف ایک فون کال پر تقریب میں شرکت کی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے انہیں مبارکباد پیش کی۔